ضم شدہ اضلاع کو وعدے کے مطابق حصہ نہیں ملا: نعیمہ کشور اور شاہد خٹک کا اظہارِ تشویش
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری ارمغان سبحانی نے بتایا ہے حکومت نے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ (قبائلی) اضلاع کو بھرپور فنڈز فراہم کیے ہیں۔ جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران رکنِ اسمبلی نعیمہ کشور نے ضمنی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ضم اضلاع کو وعدے کے مطابق فنڈز نہیں دیے گئے، اس لیے معاملے کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ اس پر پارلیمانی سیکرٹری ارمغان سبحانی نے مؤقف اختیار کیا کہ ضم اضلاع کو فراہم کردہ رقوم کے حوالے سے تفصیلی جواب دیا جا چکا ہے، تاہم یہ معاملہ کمیٹی میں بھیجا جانا بہتر ہوگا تاکہ رقوم کی تقسیم کا مکمل ریکارڈ سامنے آسکے۔