لاہور(کرائم رپورٹر) باٹا پور واہگہ بارڈر کے قریب تعمیراتی کام کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں گنبد سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے 45 سالہ کاشف ارشد بطور انجینئر فرائض انجام دے رہے تھے۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔متوفی کاشف ارشد جلو موڑ کے رہائشی تھے جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔