میکسیکو کے ساحل کے قریب 7.3 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

میکسیکو کے ساحل کے قریب 7.3 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

میکسیکو کے ساحل کے قریب 7.3 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پورٹو مادیرو کے قریب آنے والے شدید زلزلے نے ساحلی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا، جبکہ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے بعد امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے خطے کے لیے سونامی کے خطرے کا انتباہ جاری کیا۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملک ایل سلواڈور میں بھی محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی۔