کینبرا(آئی این پی )آسٹریلیا میں سردیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، سیزن کی پہلی برفباری نے ہر منظر کو سفید چادر میں لپیٹ دیا۔ریاست نیو سائوتھ ویلز اور کوئنزلینڈ میں شدید برفباری کے بعد نظامِ زندگی جزوی طور پر متاثر ہوا ۔ پہاڑی علاقوں میں سڑکیں برف سے ڈھک گئیں۔ جس کے باعث درجنوں گاڑیاں برف میں پھنس گئیں اور کئی مقامات پر ٹریفک جام ہو گیا۔