فلک جاوید سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ‘ 5 روزہ جسمانی ریمانڈ سیشن کورٹ میں چیلنج

لاہور (آئی این پی )سوشل میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں کیخلاف بیانیہ بنانے کے کیس میں نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق فلک جاوید سے پوچھا جائے گا یہ بیانیہ کس ایما پرترتیب دیا،بیانیہ ترتیب دینے کے پس پردہ کیا محرکات ہیں،فلک جاوید این سی سی آئی کو دومقدمات میں مطلوب تھیں،گرفتاری کے بعد فلک جاوید کا ریمانڈ منظور ہوا تھا۔ دوسری جانب فلک جاوید نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کو سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا