ایران نے اپنی فضائی حدود میں عائد پابندیاں ختم کردیں

تہران(آئی این پی )ایران نے اپنی فضائی حدود میں عائد باقی ماندہ پابندیاں بھی اٹھا دیں۔ ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن سے جاری بیان کے مطابق فضائی حدود اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آگئی ہیں۔ اور تہران کا مہرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈہ دوبارہ چوبیس گھنٹے فعال ہوگیا ہے