ہتھیاروں کی فراہمی میں معاونت پر نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے
واشنگٹن (آئی ا ین پی )امریکا نے ایران کی 9 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق پابندیاں ایرانی وزارت دفاع، پاسداران انقلاب اورایرانی افواج کو اسلحہ خریداری میں معاونت پر عائد کی گئیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ایران کو ہتھیاروں کی فراہمی میں معاونت کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ و برباد ہو چکی ہے، اس کے بہت سے حصے، جیسے بحریہ اور فضائیہ، اب عملا موجود ہی نہیں رہے، انہیں مکمل طور پر شکست دی جا چکی ہے۔