امریکہ نے ایران کے 32 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں

  نیٹ ورک مشرق وسطی میں امریکہ اور اتحادیوں کیلئے  اور بحیرہ روم میں کمرشل سرگرمیوں کیلئے  خطرہ ہیں
واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام سے وابستہ 32 افراد اور اداروں پر پابندیاں  عائد کردی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں میں شامل یہ افراد اور ادارے ایران، یو اے ای، چین، ترکیے، ہانگ کانگ، بھارت، جرمنی اور یوکرین میں موجود ہیں اور ایرانی میزائل اور ڈرون پروگرام میں مددگار خریداری نیٹ ورکس کے ذریعے سرگرم ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے دعوی کیا کہ یہ نیٹ ورک مشرق وسطی میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کیلئے  اور بحیرہ روم میں کمرشل سرگرمیوں کے لئے خطرہ ہیں