مظاہرین پر تشدد کا الزام : امریکہ نے ایران کے 5اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے حالیہ فسادات اور ہنگائی آرائی کے دوران مظاہرین پر تشدد کے الزام میں علی لاریجانی سمیت 5 اعلیٰ حکام پر پابندی عائد کردی اور خبردار کیا ہے  ایرانی قیادت کے فنڈز کا سراغ لگا رہے ہیں جو دنیا بھر کے بینکوں میں منتقل کیے جا رہے ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران میں مظاہرین پر کریک ڈاؤن میں ملوث 5 حکام پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس میں سپریم کونسل برائے نیشنل سیکیورٹی، پاسداران انقلاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کمانڈرز شامل ہیں اور انہیں کریک ڈاؤن براہ راست ملوث قرار دیا گیا ہے۔امریکی پابندی کی زد میں آنے والوں میں سیکریٹری سپریم کونسل برائے نیشنل سیکیورٹی علی لاریجانی اور دیگر سیکیورٹی کمانڈرز محمد رضا ہاشمی فر، نعمت اللہ باقری، عزیز اللہ ملکی اور ید اللہ بوعلی شامل ہیں۔