جھنگ: کرغزستان سے ڈاکٹر بن کر آنے والی بہن قتل

لیڈی ڈاکٹر نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈاکٹر حسنین سے نکاح کیا تھا‘بھائی قتل کر کے فرار
 جھنگ (آئی این پی )پنجاب کے شہر جھنگ کے  علاقے سیٹلائٹ ٹائون میں کرغزستان سے ڈاکٹر بن کر آنے والی بہن کو اس کے بھائی نے گولی مار دی۔تفصیل کے مطابق جھنگ میں سیٹلائٹ ٹائون کی پولیس نے بتایا ہے  پسند کی شادی پر بھائی نے اپنی ڈاکٹر بہن کو قتل کر دیا، مقتولہ کچھ روز قبل کرغزستان سے ایم بی بی ایس مکمل کر کے واپس آئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ موضع گگڑانہ حولی لعل میں ملزم عمیر مشتاق نے رات کو بہن کو گولی مار کر قتل کیا، معلوم ہوا کہ لیڈی ڈاکٹر نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈاکٹر حسنین سے نکاح کیا تھا، اس کے نکاح پر اہل خانہ کو رنج تھا اس لیے بھائی قتل کر کے فرار ہو گیا