جھنگ: رشتے سے انکار پر ماموں زاد کو قتل کردیا،ملزم گرفتار

18سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کنزہ کو ملزم نے اغواء کیا اورزہریلی چیز کھلا کر مارڈالا
جھنگ(آئی این پی ) جھنگ میں رشتے سے انکار پر ملزم نے زہردے کرماموں کی بیٹی کو قتل کردیا۔ 18 سالہ مقتولہ فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی۔ پولیس کے مطابق 18 سال کی کنزہ کو ملزم نے تھانہ سیٹلائٹ کی حدود سے بہانے سے اغوا ء کیا۔ اور زہریلی چیز کھلا کر مار ڈالا۔ایڈیشنل ایس پی عابد ظفر کا کہنا ہے کہ مقتولہ اسلام آباد ایگریکلچر یونیورسٹی کی یہ طالبہ تھی، سمسٹر ختم ہونے کے بعد یہ واپس اپنے گھر آرہی تھی راستے میں اسے اغوا کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ رشتہ مانگنے پہ لڑکی کے والدین نے انکار کیا تھا جس کی وجہ سے میں نے طیش میں آکر لڑکی کو قتل کیا۔