اپنے بھائی عباس عراقچی کی وضاحت کا خیر مقدم کرتا ہوں، اسحاق ڈار

اپنے بھائی عباس عراقچی کی وضاحت کا خیر مقدم کرتا ہوں، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ اپنے بھائی عباس عراقچی کی پاکستان سے متعلق وضاحت کو سراہتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پہلے کہا تھا کہ ایران نے کبھی مذاکرات کے لیے اسلام آباد جانے سے انکار نہیں کیا اور پاکستان کی جنگ بندی کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کی شرط یہ ہے کہ جنگ کا جامع اور دائمی خاتمہ ہونا چاہیے، اور امریکی میڈیا ان کے موقف کو غلط انداز میں پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے یوکرینی جوہری پاور پلانٹ کے قریب جھڑپوں پر مغربی دنیا کے غم و غصے کی مثال بھی دی۔اپنے بیان کے آخر میں عباس عراقچی نے "پاکستان زندہ باد" لکھا اور پاکستان کی کوششوں کے لیے شکریہ ادا کرنے والی ویڈیو بھی شیئر کی۔