ایرانی حملے میں بحرین میں ففتھ فلیٹ ہیڈ کوارٹر تباہ ہونے کا امریکی اعتراف، عباس عراقچی کا خیر مقدم

ایرانی حملے میں بحرین میں ففتھ فلیٹ ہیڈ کوارٹر تباہ ہونے کا امریکی اعتراف، عباس عراقچی کا خیر مقدم

امریکی بحریہ کے قائم مقام سیکریٹری ہنگ کاؤ نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی حملوں کے نتیجے میں بحرین میں موجود امریکی نیول اڈے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ہنگ کاؤ کے مطابق بحرین میں نیول سپورٹ ایکٹیویٹی کو پہنچنے والے نقصان کے باعث طویل عرصے سے وہاں تعینات طیارہ بردار بحری جہاز کے لیے اب لنگر انداز ہونے کی جگہ باقی نہیں رہی۔امریکی بحریہ کے قائم مقام سیکریٹری کے بیان پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ردِعمل دیتے ہوئے ان کی صاف گوئی کو سراہا۔عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے واقعی بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی افواج نے امریکی کارروائیوں میں معاونت کرنے والے دیگر اڈوں کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کیا۔عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی عوام اس بات کے مستحق ہیں کہ انہیں اسرائیل کی جنگوں کا بوجھ برداشت نہ کرنا پڑے۔