ایران نے ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے الزامات کی سختی سے تردید کر دی

ایران نے ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے الزامات کی سختی سے تردید کر دی

ایران کی پاسداران انقلاب نے ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے سے اپنے ملک کے تعلق کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے واضح کیا کہ ایرانی فوج کا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ کارروائی صہیونی عناصر کی تھی اور مسلم ممالک کو خطے میں صہیونی ریاست کی فتنہ انگیزی کے بارے میں خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی-صہیونی اتحاد خطے کو غیر مستحکم اور تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور ہمسایہ ممالک کو اس سازشی کوشش کے خلاف چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔