لاہور کی اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس میں آلو 30 روپے، پیاز 90 روپے، ٹماٹر 100 روپے، لہسن 500 روپے فی کلو، ادرک 400 روپے، بھنڈی 250 روپے اور ٹینڈے 450 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔
سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ یہ اضافے بنیادی طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے کرایوں کی وجہ سے ہوئے ہیں، جس کا اثر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں پر بھی پڑ رہا ہے۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر فوری قابو پایا جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔