صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو چند دنوں میں 50 روپے فی کلو سے بڑھ کر 280-300 روپے تک پہنچ گئی۔
دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی عام شہری کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں، جیسے لیموں 800 روپے، آلو 100-150 روپے، ادرک 600 روپے، اور پیاز 300-350 روپے فی کلو۔دکانداروں کے مطابق بلوچستان کے مقامی ٹماٹر دیگر صوبوں کو بھیجے جا رہے ہیں، جبکہ کوئٹہ میں زیادہ تر ایران سے درآمد شدہ ٹماٹر فروخت ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے قیمتیں بلند ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔