پنجاب ہر موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں سب سے آگے رہے گا: عظمیٰ بخاری

پنجاب ہر موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں سب سے آگے رہے گا: عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں دیگر صوبوں سے آگے ہے اور ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

 انہوں نے خاص طور پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات کی تعریف کی، جنہوں نے پورے پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان کر کے عوام کو سہولت فراہم کی۔عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب میں کسانوں کے لیے بھی تاریخی اقدامات کیے گئے ہیں کیونکہ پنجاب کا کسان پورے پاکستان کو اجناس فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی خیرخواہی کا دعویٰ کرنے والے سوشل میڈیا کے مبصرین عملی طور پر کچھ نہیں کر رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرول کی قیمت میں 80 روپے مزید کمی کی اور اپنی کابینہ کی تنخواہوں میں کٹوتی کر کے عوام پر بوجھ کم کیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت کی کفایت شعاری مہم سے حاصل ہونے والی رقم براہِ راست عام آدمی تک پہنچائی جا رہی ہے، اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔