پنجاب میں مہنگائی کنٹرول میں، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات جاری: عظمیٰ بخاری

پنجاب میں مہنگائی کنٹرول میں، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات جاری: عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے واضح کیا ہے کہ پنجاب میں مہنگائی کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے متعدد مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب خود پرائس کنٹرول کے معاملات کی براہِ راست نگرانی کر رہی ہیں تاکہ عوام کو ناجائز مہنگائی اور منافع خوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔عظمیٰ بخاری نے مزید بتایا کہ حکومت کسی بھی فرد یا ادارے کو ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دے گی اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری ہے۔انہوں نے عوام کو یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ حکومت کے اقدامات کا مقصد قیمتوں میں استحکام اور روزمرہ ضروریات کی اشیا پر کنٹرول برقرار رکھنا ہے تاکہ عام شہریوں پر مہنگائی کا اثر کم سے کم ہو۔