لاہور(خصوصی رپورٹ) مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی گئیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی کال پر ملک بھر کے شہروں لاہور، کراچی، اسلام آباد ، پشاور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، حیدرآباد ،ساہیوال،بہاولپور، بہاولنگر ،ڈیرہ اسماعیل خان، چنیوٹ، لیہ ، سکھر ،سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں کارکنان اور عوام سڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کی۔