لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیرِ اہتمام پریس کلب کے باہر مہنگی ایل پی جی، آٹے اور پٹرولیم لیوی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، شہری گھروں سے گیس سلنڈر اٹھا کر پہنچے۔ احتجاج میں کارکنوں، عام شہریوں، مزدوروں اور رکشہ ڈرائیوروں نے شرکت کی۔ ملی رکشہ یونین کے صدر رانا شمشاد، صدر لاہور سٹی معاذ اشتیاق اور صدر کینٹ عمر عبدالعزیز بھی شریک ہوئے۔ لاہور کے جنرل سیکرٹری حمید الحسن گجر نے کہا مقررہ نرخ کے باوجود ایل پی جی 600 روپے کلو فروخت ہونا حکومتی نگرانی اور انتظامی اقدامات پر سوالیہ نشان ہے۔ عوام کو ریلیف دلانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔