لاہور سمیت کئی شہروںمیں زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

 زلزلہ رات 9 بجکر 13 منٹ پر آیا ، شہری کلمہ کا ورد کرتے باہرنکل آئے 
اسلام آباد ، لاہور ، پشاور( بیورو رپورٹ ،خصوصی رپورٹ)پنجاب ،پختونخوا،اسلام آباد اور آزادکشمیر کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر ریکارڈ،زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔بتا یا گیا کہ زلزلے کا وقت رات 9 بج کر 13 منٹ تھا۔زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔، پشاور، چترال، سوات اور شانگلہ دیر بالا، سوات شہر، ہری پور، ایبٹ آباد، کھاڑیاں، کوہاٹ، ہنگو ،چارسدہ، مالاکنڈ، نوشہرہ، فیصل آباد، ننکانہ، سرگودھا ، مری، جہلم، وہاڑی، کامونکی، نارووال، گجرات ، سیالکوٹ، شرقپور شریف ، پھولنگر: پھولنگر ، پھالیہ، ، گوجرہ، شاہ پور صدر ، پسرور، مردان ، ہنگو ، بونیر ، صوابٓ ، جمرود ، کوہاٹ ، شکرگڑھ، بنوں اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔فی الحال کسی جانی و مالی نقصا کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز نجیب احمد نے بتایا کہ ہو سکتا ہے اس زلزلے کے بعد اس کیآفٹر شاکس آئیں ،یہ بھی ممکن ہے کہ کچھ انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچے، زلزلہ پنجاب اور کیپی کے ایریا میں محسوس ہوا ہے۔ چترال میں شدید زلزلے کے نتیجے میں پہاڑی پتھر گرنے اور دیواریں گرنے کی آوازیں سنائی دی ہیں۔ ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔مالاکنڈ میں زلزلے کے باعث مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔