اسلام آباد( آن لائن ) زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے جھٹکے پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 114 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن بتایا گیا ہے جو ماضی میں بھی زلزلوں کا مرکز رہا ہے۔زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، سوات، پشاور اور چترال میں محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔تا