لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جھٹکے قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، مریدکے، کامونکے اور ننکانہ میں بھی محسوس کیے گئے۔ شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 12 کلو میٹر تھی، زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔