خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں 5.2 شدت کا زلزلہ

 زلزلے کی گہرائی 212 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ‘مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا
پشاور(آئی این پی)خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زیر زمین زلزلے کی گہرائی 212 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے۔پشاور اور اس کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔علاوہ ازیں ملاکنڈ بٹ خیلہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے فورا بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ادھر لوئر دیر کے مختلف علاقوں ‘ مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔