فائن آٹا 137 روپے کلو ،فلور ملز سے 15 کلو تھیلا 1800 سے بڑھ کر 2000 روپے ہوگیا:ذرائع
لاہور(زیڈ این این)مہنگائی کے ستائے شہریوں کو ایک اور جھٹکا، لاہور سمیت مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔ فائن آٹے کی قیمت 15 روپے فی کلو بڑھ کر 122 روپے سے 137 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فلور ملز سے 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بھی 1800 روپے سے بڑھ کر 2000 روپے ہوگئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں یہی تھیلا مزید مہنگا ہوکر 2050 روپے تک پہنچ گیا ہے۔