لاہور سمیت مختلف شہروںمیں کلو آٹا 15 ‘ تھیلا 200 روپے مہنگا

فائن آٹا 137 روپے کلو ،فلور ملز سے 15 کلو تھیلا 1800 سے بڑھ کر 2000 روپے ہوگیا:ذرائع
لاہور(خصوصی رپورٹ)مہنگائی کے ستائے شہریوں کو ایک اور جھٹکا، لاہور سمیت مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔ فائن آٹے کی قیمت 15 روپے فی کلو بڑھ کر122 روپے سے 137 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فلور ملز سے 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بھی 1800 روپے سے بڑھ کر 2000 روپے ہوگئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں یہی تھیلا مزید مہنگا ہوکر 2050 روپے تک پہنچ گیا ہے۔