ننکانہ صاحب(خصوصی رپورٹ ) گھریلو جھگڑے پر نوجوان کی خودکشی کی کوشش،ہسپتال میں حالت نازک ہے۔ چک نمبر 19 میں نذیر احمد کے 30سالہ بیٹے احمد رضا کا اپنے والد کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہریلی سپرے پی لی۔اہلخانہ نے اسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت نازک ہے۔