بھارت میں انتخابی دھاندلی اور ملی بھگت کے خلاف عوامی ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں، جہاں بی جے پی کی ووٹر لسٹوں میں ہیرا پھیری اور منظم جعل سازی کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں ووٹر لسٹوں کی اسپیشل انٹینسو ریویژن پر کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ مالدہ ضلع میں مشتعل عوام نے دفاتر کا گھیراؤ کیا اور وہاں موجود 7 عدالتی افسران کو یرغمال بنا لیا۔رپورٹس کے مطابق لوگ انتخابات سے قبل اپنے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جانے پر شدید ناراض ہیں اور ووٹر لسٹ کے جائزہ لینے والے افسران کو مودی کے آلہ کار قرار دے کر ان کا گھیراؤ کر رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں انتخابات سے قبل یہ توڑ پھوڑ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے مودی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے پہچان لیے ہیں۔ یہ دھاندلی عوامی رائے کو دبانے اور آمریت مسلط کرنے کی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔