بنگلا دیش نے بھارت میں ججوں اور عدالتی افسران کے لیے تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا

بنگلا دیش نے بھارت میں ججوں اور عدالتی افسران کے لیے تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا

بنگلا دیش نے بھارت میں اپنے ججوں اور عدالتی افسران کے لیے ہونے والے تربیتی پروگرام کو منسوخ کر دیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تربیتی سیشن فروری میں شیڈول تھا، جس میں 50 بنگلا دیشی ججوں اور عدالتی افسران کو شرکت کرنی تھی۔ اس پروگرام کے اخراجات بھارت نے ادا کرنے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر اس تربیتی سیشن میں شرکت منسوخ کر دی ہے۔ یہ معاہدہ بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان شیخ حسینہ کے دور حکومت میں طے پایا تھا۔