ادویات کمپنیاں معاہدے کریں ورنہ100 فیصد ٹیکس عائد ہوگا:ٹرمپ

جو کمپنیاں امریکہ  میں پیداواری پلانٹس قائم کریں گی ان پر صفر فیصد ٹیرف لاگو ہو گا :صدارتی حکمنامہ
 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا صدارتی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے  اگر دوا ساز کمپنیوں نے حکومت کے ساتھ قیمتوں سے متعلق معاہدے نہ کیے تو درآمد شدہ پیٹنٹ ادویات پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔صدر ٹرمپ کے حکم نامے کے مطابق وہ کمپنیاں جو موسٹ فیورڈ نیشن قیمتوں کے معاہدے پر دستخط کریں گی اور امریکا میں پیداواری پلانٹس قائم کریں گی، اِن پر صفر فیصد ٹیرف لاگو ہو گا جبکہ جو کمپنیاں امریکا میں فیکٹریاں تو بنائیں گی مگر قیمتوں کا معاہدہ نہیں کریں گی ان پر ابتدائی طور پر 20 فیصد ٹیرف لگے گا جو آئندہ 4 سال کے دوران بڑھ کر 100 فیصد تک پہنچ سکتا ہے