اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے ڈیویڈنڈ انکم پر ٹیکس کے تنازع میں ایف بی آر کے خلاف اور کمپنیوں کے حق میں تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ ڈیویڈنڈ انکم پر صرف سیکشن 5 لاگو ہوگا اور اس پر 10 فیصد ٹیکس ہی قانونی اور حتمی ٹیکس ذمہ داری ہے۔جسٹس عقیل احمد عباسی نے یہ اہم فیصلہ تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ڈیویڈنڈ ایک الگ ٹیکس بلاک ہے اور اسے عام آمدن قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اس لیے اس پر 35 فیصد نارمل کارپوریٹ ٹیکس عائد کرنے کی ایف بی آر کی کوشش قانونی طور پر ناقابل قبول ہے۔