17 بڑی دوا ساز کمپنیوں کو خطوط بھیج دیئے جن میں مطالبہ کیا گیا ہے 60 دن کے اندر قیمتوں میں کمی کے حوالے سے عملی اقدامات کریں
واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو سخت خبردار کیا ہے اگر انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر بتایا کہ انہوں نے 17 بڑی دوا ساز کمپنیوں کو خطوط بھیجے ہیں جن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 60 دن کے اندر قیمتوں میں کمی کے حوالے سے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کمپنیوں نے تعاون نہ کیا تو حکومت اپنے تمام اختیارات استعمال کرتے ہوئے امریکی عوام کو ریلیف دلائے گی