ایف بی آر کی مانیٹرنگ کمپنیاں سیلز ٹیکس چوری روکیں گی

پیکٹ میں بند چائے کی پتی، گھی ‘ خوردنی تیل کی فیکٹریوں اور کارخانوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی
الیکٹرونکس، ہوم اپلائنسز، کاغذ ‘گتے کے کارخانوں اور فیکٹریوں کی بھی مانیٹرنگ ہوگی‘نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(آئی این پی ) آئی ایم ایف کے اہداف کے مطابق سیلز ٹیکس کی چوری روکنے اور بہتر وصولی کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے  نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پیکٹ میں بند چائے کی پتی، گھی اور خوردنی تیل کی فیکٹریوں اور کارخانوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ الیکٹرونکس، ہوم اپلائنسز، کاغذ اور گتے کے کارخانوں اور فیکٹریوں کی بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق لیدر کی مصنوعات، گارمنٹس، ٹیکسٹائل اور جننگ فیکٹریوں کی بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آبزڈین ٹیکنالوجیز، ٹولنک پاکستان، آتھینٹک اور آئی ایس ایس ایم لیبلنگ کے ذریعے تین سال تک مانیٹرنگ کرانا ہوگی۔ یہ ایف بی آر کی تصدیق شدہ مانیٹرنگ کمپنیاں ہیں اور متعلقہ صنعتوں کو ان میں سے کسی ایک کمپنی سے مانیٹرنگ کے آلات خریدنا ہوں گے