بارودی سرنگوں کے بارے میں آگہی کاعالمی آج منایا جائے گا

اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بارودی سرنگوں کے بارے میں آگہی کاعالمی دن آج 4اپریل کو منایا جائے گااس موقع پر مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے واک، تصویری اور دستاویزی فلموں کی نمائش، علمی مباحثے اور پریس کانفرنسوں کا اہتمام کیا جائے گاجن میں جنگ زدہ ممالک میں بچھائی گئی لاکھوں بارودی سرنگوں سے انسانی زندگیوں کودرپیش خطرات اوران سے بچنے کیلئے مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے عالمی کوششوں پر روشنی ڈالی جائے گی