خوراک کے ضیاع سے متعلق آگہی کا عالمی دن(آج) منایا جائے گا

اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کے نقصان اور ضیاع سے متعلق آگہی کا عالمی دن (آج) 29 ستمبر کو منایا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے عالمی ماحولیاتی ادارے (یو این ای پی)کے مطابق دنیا کی ایک تہائی آبادی کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے جبکہ روزانہ ایک ارب انسانوں کی ضرورت کے مطابق خوراک ضائع ہو جاتی ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے مطابق ضائع  ہونے والی خواراک کے علاوہ 13 فیصد خوراک اجناس کی کٹائی سے فروخت تک کے ترسیلی مراحل میں ضائع ہو جاتی ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ خوراک گھروں میں ضائع ہوتی ہے جس کا سالانہ حجم 631 ملین ٹن ہے۔ یہ ضائع ہونے والی مجموعی خوراک کا تقریباً 60 فیصد ہے جبکہ کھانے پینے کے مقامات اور خوردہ فروشی کے دوران بالترتیب 290 اور 131 ملین ٹن خوراک ضائع ہوتی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا کا ہر فرد سالانہ اوسطاً 79 کلو گرام خوراک ضائع کرتا ہے