گڈ فرائیڈے اور جمعتہ المبارک پر پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

لاہور (خصوصی رپورٹ)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر گڈ فرائیڈے اور جمعتہ المبارک کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، پولیس افسران و جوانوں نے مساجد، امام بارگاہوں اور مسیحی عبادت گاہوں کے فرائض بھرپور تندہی اور فرض شناسی کے ساتھ سر انجام دئیے۔تمام سپروائزری افسران نے گڈ فرائیڈے کے موقع پر مسیحی برادری کی عبادات اور مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے بھرپور سکیورٹی یقینی بنائے، صوبہ بھر میں منعقد ہونے والے 2270 پروگرامز پر 13ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہے