امریکہ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ، اسکوبا گیئر میں ملبوس شخص نقدی لوٹ کر تیر کر فرار

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کی ریاست فلوریڈا میں ڈزنی اسپرنگز کے مشہور ریستوران میں ایک انوکھے انداز کی ڈکیتی کی واردات،  ڈاکو نے روایتی ماسک کے بجائے اسکوبا گیئر پہن رکھا تھا اور واردات کے بعد مبینہ طور پر تیر کر فرار ہوگیا۔اورنج کانٹی شیرف آفس کے مطابق یہ واقعہ ریستوران بند ہونے کے بعد پیش آیا جب اس میں صرف عملہ موجود تھا