حبیب آباد اور رینالہ خورد میں پیش آنے والے ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر کے ریلوے ہیڈکوارٹر بھیج دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کا ذمہ دار رینالہ خورد ریلوے سٹیشن ماسٹر، مال گاڑی گارڈ اور ٹرین ڈرائیور قرار دیے گئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مال گاڑی کے گارڈ نے بروقت اطلاع دینے میں ناکامی کی اور ڈرائیور نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں، جس سے دونوں مال گاڑیوں کا تصادم ہوا۔ حادثے میں چار ٹرالیاں ڈی ریل ہو گئیں اور دونوں ٹریک بلاک ہو گئے۔دوسری مال گاڑی حبیب آباد ریلوے سٹیشن کے قریب پہنچی، جہاں سٹیشن ماسٹر نے رینالہ خورد سٹیشن ماسٹر سے لائن کلیئر مانگی۔ رینالہ خورد سٹیشن ماسٹر نے پہلی مال گاڑی کے پہنچنے سے پہلے لائن کلیئر قرار دی، جس کے بعد دوسری مال گاڑی کاوشن جاری کرتے ہوئے اوور اسپید پر چلتی رہی۔