اسلام آباد: پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اسلام آباد: پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ڈاکو گرفتار کر لیے گئے۔

 پولیس کے مطابق معمول کی چیکنگ کے دوران دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا گیا، جس پر ڈاکوؤں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکوؤں محمد عدیل اور ذیشان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دو دیگر ڈاکو فرار ہو گئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، عدیل اور ذیشان سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ عدیل کے خلاف پنجاب میں 42 مقدمات درج ہیں اور ذیشان کے خلاف 27 مقدمات درج ہیں۔ دونوں ڈاکو دکانوں اور گھروں کی ڈکیتیوں، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث تھے۔ گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 تیس بور پسٹل اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ پولیس فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔