میانمار: زلزلے سے اموات کی تعداد 3085ہوگئی

ینگون (آئی این پی) میانمار میں آنے والے خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔میانمار فوج کے ترجمان کے مطابق میانمار میں زلزلے سے اموات کی تعداد 3ہزار 85ہوگئی ہے۔زلزلے سے 4ہزار 715افراد زخمی ہوئے اور 341لاپتا ہیں۔دوسری جانب متاثرہ اور تباہ حال علاقوں میں ریسکیو آپریشن اور زخمیوں کا علاج اب بھی جاری ہے۔