نامکھم ٹان شپ کے گائوں کانگ تات کی کان میں دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی
ینگون (آئی این پی)میانمار میں باغیوں کے زیر کنٹرول صوبے میں دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 55 ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نامکھم ٹان شپ کے گائوں کانگ تات میں دھماکے سے 25 خواتین اور 30 مرد ہلاک ہوئے۔دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ کان میں ہونے والا دھماکا اس قدر خوفناک تھا کہ کئی کلو میٹر دور تک اس کی آواز سنی گئی اور آسمان پر کالے دھویں کے بادل چھا گئے۔