شام: کار بم دھماکے میں اموات کی تعداد 20ہوگئی

 دمشق (آئی این پی)شام کے شہر منبج میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 20ہوگئی۔غیرملکی خبر رساںادارے  کے مطابق دھماکا شمالی شام میں منبج شہر کے قریب ایک مرکزی شاہراہ پر ہوا تھا۔ مرنے والوں میں 18خواتین شامل ہیں،ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کھیتوں میں کام کرتے تھے۔