بارشوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا
نیپئیڈائو(آئی این پی )میانمار میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے اور بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں، جبکہ ہلاک و زخمی افراد کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ ٹام فلیچر نے کہا ہے کہ متاثرین کو پناہ دینے کیلئے مزید خیموں کی اشد ضرورت ہے۔