افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعدا د1100 سے زیادہ

برطانیہ  ایک دس لاکھ پائونڈ امداد دے گا‘افغان سرمایہ کاربھی50کروڑ دے گا
کابل(آئی این پی ) افغانستان میں  آنے والے تباہ کن   زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 11سو  سے تجاوز کرگئی ،3ہزار سے زائد افراد زخمی جبکہ  8 ہزار گھر تباہ ہوئے ہیں۔افغان ہلال احمر کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے و الے 6شد کے زلزلے سے اموات کی تعداد 1124 ہوگئی ہے جب کہ زلزلے سے  3251 افراد زخمی ہیں اور 8 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں‘برطانیہ نے   ایک دس لاکھ پانڈ کی ہنگامی مالی امداد کا اعلان کیاہے جبکہ افغان سرمایہ کار اور عزیزی بینک کے مالک میرویس عزیزی نے مشرقی افغانستان میں آنے والے زلزلے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لئے  50 کروڑ افغانی روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔