دوشنبہ؍نیپئیڈائو(آئی این پی )تاجکستان اور میانمار میں زور دار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت بالترتیب5.9 اور5.6ریکارڈ کی گئی۔تاجکستان میں اتوار کو آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔مقامی میڈیا کے مطابق تاحال ملک کے کسی بھی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکزی سطح زمین سے 16 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔دوسری جانب میانمار میں اتوار کے روز ایک اور زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ یورپی-بحیرہ روم زلزلہ مرکزکے مطابق زلزلہ زمین کی سطح سے 35 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔