کراچی(آئی این پی )امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے ۔انٹربینک میں مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ روپیا4 پیسے کی بہتری سے 279.78 روپے پر آگیا۔بین الاقوامی سطح پر امریکی ڈالر جمعہ کو چار ماہ کی کم ترین سطح کے قریب رہا۔