ارشد ندیم کے لیے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل کا بڑا موقع

ارشد ندیم کے لیے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل کا بڑا موقع

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے، جہاں بھارتی جیولین تھرو اسٹار نیرج چوپڑا کی عدم موجودگی میں ان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کا سنہری موقع پیدا ہوگیا ہے۔

نیرج چوپڑا ٹخنے کی انجری کے باعث ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اور ایشین گیمز سے باہر ہوگئے ہیں، جس کے باعث ارشد ندیم پر بھارتی حریف کا اضافی دباؤ بھی نہیں ہوگا۔ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 11 سے 13 ستمبر تک ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہوگی، جبکہ جیولین تھرو کا فائنل 13 ستمبر کو شیڈول ہے۔ارشد ندیم ان دنوں جنوبی افریقی کوچ ٹریس کی زیرِ نگرانی پوچیفسٹروم میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ یہی وہ کوچ ہیں جن کی نگرانی میں تربیت حاصل کرنے کے بعد ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022 اور پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈلز جیتے تھے۔ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے بعد ارشد ندیم جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ ارشد ندیم حالیہ کامن ویلتھ گیمز اور سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ایونٹ میں توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے تھے، تاہم وہ ورلڈ چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔گزشتہ ایشین گیمز میں بھی ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث فائنل سے ایک روز قبل ایونٹ سے دستبردار ہوگئے تھے۔