ٹرمپ کی ایران کو دوبارہ حملے کی دھمکی، ’’ضرورت پڑی تو کارروائی کریں گے‘‘

ٹرمپ کی ایران کو دوبارہ حملے کی دھمکی، ’’ضرورت پڑی تو کارروائی کریں گے‘‘

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک اور فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جب چاہے ایران پر دوبارہ حملہ کرسکتا ہے، تاہم نئی کارروائی طویل نہیں ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ رات ایران پر کیا گیا حملہ انتہائی شدید تھا اور امریکا ضرورت پڑنے پر دوبارہ کارروائی کے لیے تیار ہے۔انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام پر بھی سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں اور امریکا ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت جاری ہے اور روزانہ لاکھوں بیرل تیل اس اہم عالمی آبی گزرگاہ کے ذریعے منتقل ہو رہا ہے۔امریکی صدر کے تازہ بیان کے بعد خطے میں جاری کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے ممکنہ ردعمل پر بھی عالمی برادری کی نظریں مرکوز ہیں