انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں زلزلہ،29 افراد زخمی ،خوف وہراس

شدت 6ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا
 جکارتہ (آئی این پی )انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔غیرملکی خبر رساںادارے  کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 6ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔رپورٹ کے مطابق زلزلے سے علاقے میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ 29 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔زلزلے سے  عوام میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ۔