ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر کا مطلع آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر ابر آلود رہے گا اور کہیں کہیں بادل برس سکتے ہیں۔ تاہم شہر کا موسم دن بھر گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سے ہوا بند رہنے کے باعث حبس اور گھٹن کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق شہر میں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک جا سکتا ہے جس سے شہریوں کو شدید حبس اور غیر آرام دہ موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔